Home sticky post 6 امریکا کا وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان

امریکا کا وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان

Share
Share

نیویارک:امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے نیکولس مدورو کو گرفتار کرانے میں معاونت فراہم کرنے والے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر 2013ء سے کامیاب قرار پارہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونز الیز بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جن کو امریکا سمیت کئی ممالک نے صدر تسلیم کرلیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے وینزویلا کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر مدورو پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی کابینہ میں شامل وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے بھی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ وینزویلا کی قومی پیٹرولیم کمپنی ’پی ڈی وی ایس اے ‘ کے سربراہ اور دیگر 8 آفیشلز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...