Home Uncategorized ‎امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کے حق میں بل منظور

‎امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کے حق میں بل منظور

Share
Share

 

  واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں قانون منظور کیا گیا جس کے تحت غزہ پر وحشیانہ بمباری کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیردفاع یووا گیلنٹ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے والی عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندی عائد ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں قانون سازی کے حق میں 247 جبکہ مخالفت میں 155 ووٹ پڑے، یہ قانون سازی آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ ماہ اسرائیلی حکام اور حماس کی قیادت کے خلاف جاری فیصلے پر کیا گیا ہے۔

امریکا نے آئی سی سی کے اس فیصلے کی شروع دن سے مخالفت کی تھی اور اسرائیل کے اندر بھی مخالف گروپس کے درمیان اس بات پر اتفاق نظر آیا تھا حالانکہ مختلف گروپس حماس کے خلاف جنگ میں الگ الگ رائے رکھتے ہیں۔

سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان سے مذکورہ قانون سازی منگل کو متوقع تھی اور اس کے حق میں صرف ڈیموکریٹس اراکین تھے جبکہ سینیٹ میں اس کی منظوری کے امکانات محدود نظر آرہے ہیں۔

ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک اراکین نے تسلیم کیا تھا کہ اس بل پر سوالیہ نشان ہے اور قانون نہیں بن سکے  اور وائٹ ہاؤس سے اس معاملے پر مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہتر ہوگا کہ کانگریس آئی سی سی کے خلاف متحد ہو کر کوئی فیصلہ کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...