Home sticky post امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی ہیں،پاکستان

امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی ہیں،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی ہیں امریکی پابندیوں سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا امریکا کو اپنے دوٹوک پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی اور کسی بیرونی دباؤ کا اثر نہیں ہونے دے گی، امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی ہیں، یہ اقدامات پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی مختلف پابندیوں کا سامنا کیا ہے، مگر ملک نے ہمیشہ اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا، پاکستان کے میزائل پروگرام سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں میزائل سسٹمز اور جوہری ٹیکنالوجی کی دوڑ کا آغاز بھارت نے کیا ہے اور بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ اس دوڑ کو روکنے میں مدد ملے۔

فوجی عدالتوں سے متعلق یورپی یونین کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور عدالتوں میں اندرونی معاملات حل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

Share
Related Articles

پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان...

والد نے عیسائی دوست سے شادی کی خواہش پر بیٹی کا سر مونڈ دیا

کراچی:کراچی میں پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر اہلِ خانہ...

الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم

پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے...

اے ٹی سی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...