Home Uncategorized امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، ایران پر جوابی حملے پر گفتگو

امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، ایران پر جوابی حملے پر گفتگو

Share
Share

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ ایک برس کے دوران مشرق وسطیٰ میں اپنے 11 ویں دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی قیادت سمیت دیگر فریقین سے ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور اسرائیل میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور غزہ میں یحییٰ السنوار اور لبنان میں حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نیتن یاہو سے کہا کہ اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعد کی منصوبہ بندی پرتوجہ کرنی چاہیے۔

اسرائیلی وزیرعظم سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران پر جوابی حملے سے متعلق کہا کہ یہ کارروائی اس طرح ہونی چایئے جس سے خطے میں زیادہ کشیدگی نہ پھیلے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ کامیابیوں کو پائیدار اسٹریٹجک حکمت عملی میں بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...