Home کھیل انتظار کی گھڑیاں ختم ،کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

انتظار کی گھڑیاں ختم ،کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا

Share
Share

احمد آباد:کرکٹ کا عالمی میلہ 4 برس کے بعد آج سے بھارت میں سجنے کو تیار ہے۔ افتتاحی میچ گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کےلیے بھارت کے 10 شہروں میں مقابلہ کریں گی۔

ایونٹ میں سب ہی ٹیمیں ایک دوسرے میچز کھیلیں گی، ابتدائی راؤنڈ کی تکمیل کے بعد پہلی 4 ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ کی دونوں ٹیمیں اتفاق سے ایک روزہ کرکٹ میں اعداد و شمار کے لحاظ سے برابر ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آپس میں 95 میچز کھیلے ہیں، دونوں ہی ٹیموں نے 44، 44 مقابلوں میں فتح اپنے نام کی، 3 میچز ٹائی رہے جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں فتح کے اعتبار سے برابر ہیں، ان کے درمیان اب تک 10 میچز ہوئے ہیں اور دونوں نے 5، 5 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

البتہ احمد آباد جہاں یہ میچ ہورہا ہے، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف پلہ بھاری ہے، جس نے 1996 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلش ٹیم کو 11 رنز سے مات دی تھی۔

کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...