Home Uncategorized خاتون نے شہد کی زخمی مکھی کو گود لے لیا،والہانہ محبت

خاتون نے شہد کی زخمی مکھی کو گود لے لیا،والہانہ محبت

Share
Share

لندن:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں ایک خاتون نے شہد کی ایک بڑی لیکن زخمی مکھی کو اٹھایا جو پرواز سے قاصر تھی، اس کیلئے تازہ پھول پیش کئے اور ایک چھوٹا سا گھونسلہ نما غار بھی بنایا۔

کیتھرینا ویلن نامی خاتون کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بمبل بی رینگتے ہوئے ان کے جوتے پر چڑھ جاتی ہے اور اڑنے سے قاصر ہے۔

ایسی صورت میں خاتون نے مکھی کے سامنے پھول رکھ دیا جس نے فوری طور پر رس پی لیا اور زردانے بھی کھائے، اس کے بعد خاتون نے اس کیلئے چینی والا پانی بنایا جسے وہ پینے لگی اور مکھی کے آرام کیلئے غار نما گھر بھی تیار کیا۔

کئی ہفتوں تک کی روداد کیتھرینا نے ویڈیو میں پیش کی ہے، جس کی پہلی ویڈیو 21 اگست کو بنائی گئی تھی، مکھی کو ’میٹھا مٹر‘ (سویٹ پی) کا نام دیا گیا تھا جس کے سامنے روزانہ تازہ پھول رکھے جاتے ہیں، آرام کیلئے ایک غار نما کمرہ بنایا گیا ہے اور یوں مکھی کیتھرینا سے مانوس ہوچکی ہے۔

شہد کی بڑی مکھی مشکل سے چار ہفتے تک زندہ رہتی ہے تاہم تین ہفتوں سے اپنی مالکن کے پاس ہے اور تندرست ہے، وہ اب بھی اپنے فالوورز کو مکھی کے شب و روز سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

کیتھرینا کی ویڈیو ٹک ٹاک پر دسیوں لاکھوں کی تعداد میں دیکھی گئی ہے تاہم اب انہوں نے اسے یوٹیوب پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...