Home سیاست ‎عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

‎عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے، رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

خیال رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سیایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...