Home کھیل ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، پاکستان کے پاس آگے جانے کا موقع ہے، عبداللّٰہ شفیق

ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، پاکستان کے پاس آگے جانے کا موقع ہے، عبداللّٰہ شفیق

Share
Share

چنئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری کا نہیں سوچتا اور نہ خواہش ہے، جتنے بھی رنز بنیں وہ ٹیم کے کام آئیں۔

چنئی میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، پاکستان ٹیم کے پاس آگے جانے کا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ آگے کے میچز پر ہے کہ اس میں اچھا کھیلیں اور آگے بڑھیں۔

پاکستانی بلے باز نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، اس میں انفرادی کارکردگی کا نہیں سوچتا، بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری کا نہیں سوچتا اور نہ خواہش ہے، جتنے بھی رنز بنیں وہ ٹیم کے کام آئیں۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہی ہوتی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کروں، انفرادی اننگز کو ذہن میں رکھ نہیں کھیلتا، تاہم سنچری ہوجائے تو اچھا ہے۔

آئندہ کے میچ پر بات کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ جنوبی افریقہ اچھا کھیل رہی ہے، اس کے خلاف میچ چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں اپنا بیسٹ کھیل پیش نہیں کیا، جس روز ٹیم اپنا بیسٹ کھیل پیش کرے گی تو نتیجہ بھی اچھا آئے گا۔

انہوں نے فیلڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہماری فیلڈنگ میں کمزوری رہی ہے، اس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں افغانستان سمیت کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے، افغانستان نے اس دن اچھی کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے تمام میچز پاکستان کےلیے انتہائی اہم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ چھکے ہی مار کر پاوور پلے کا فائدہ ملے۔ پہلے 10 اوورز میں باؤنڈریز لگا کر بھی ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...