Home کھیل ورلڈکپ،سری لنکا اور آسٹریلیاکے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

ورلڈکپ،سری لنکا اور آسٹریلیاکے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

Share
Share

لکھنوٴ: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 32.1 اوورز میں 178 رنز بنا لیے، میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا یہ میچ بھارتی شہر لکھنوٴ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجری کا شکار کپتان داسن شناکا اور متھیشا کی جگہ چمیکا اور کمارا کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا سکور ہو گا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔

خیال رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں، دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔

آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...