Home highlight فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف، واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف، واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا

Share
Share

ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہوگئی جبکہ معروف عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیرجنوبی ایشیا میں صدرٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں، وہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ امریکہ میں فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیاء کی سلامتی کیلئے بااثر ترین شخصیت کے طور پردیکھا جاتاہے، آرمی چیف ایک پیشہ ور، خاموش طبع، اورنظم و ضبط کے پابند فوجی افسر سمجھے جاتے ہیں۔
واشنگٹن ٹائمز نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خودنمائی اور سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا، ان کی خوبیاں انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت دار بناتی ہیں۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق بھارت سے بگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات زیادہ اہم ہے، صدرٹرمپ نے مداخلت کر کے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، پاکستان نے جنگ بندی پر ٹرمپ کا شکریہ اور مودی نے ثالثی کا انکار کیا۔
جریدے نے لکھا کہ فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پرفوجی حکومت عملی میں اہم کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل دہشت گرد تنظیموں کیخلاف موٴثر کارروائی کا مطالبہ کرتیہیں، پاک امریکہ تعلقات انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا، صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم نظرآرہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...