Home sticky post 6 دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،صدرآصف علی زرداری

دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،صدرآصف علی زرداری

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، بپھرے دریا اور بے موسم بارشیں خطے میں غذائی بحران کا ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بات چیت کی۔صدر آصف علی زرداری کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صدر مملکت کو گورنر پنجاب نے آگاہ کیا کہ دوردراز علاقوں کے عوام تک پہنچ کر انہیں بتارہے ہیں کہ اس کڑے وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں، پاکستان ہلال احمر کی خدمات کا دائرہ لاہور، حافظ آباد، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہاؤالدین سمیت تقریبا صوبے بھر میں پھیلادیا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کے امدادی کیمپوں کو لگادیا گیا ہے، کرتار پور میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے،بپھرے دریا اور بے موسم بارشیں خطے میں غذائی بحران کا ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، پاکستان کا ماحولیاتی تباہی میں کوئی کردار نہیں مگر ہماری قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔عوام کو اس سخت وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...