Home Uncategorized موٹر سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ریڑھی تیار

موٹر سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ریڑھی تیار

Share
Share

نیویارکشائر: برطانیہ میں مکینک نے موٹر سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ریڑھی تیار کی ہے جس نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارکشائر سے تعلق رکھنے والے ڈائلن فلپس نے موٹر والی ریڑھی تیار کی ہے جو 52.58 میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

ڈائلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ باغبانی یا دیگر خارجی کاموں میں استعمال ہونے والے اوزار کو شروع شروع میں تفریح کے لیے بنایا تھا، اسے یہ بعد میں پتہ چلا کہ تیز ترین رفتار والی ریڑھی کے ریکارڈ کا بھی الگ سے ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی کو تیز رفتاری تک لے جانا ایک غیر آرام دہ اور خوفناک مرحلہ تھا۔ مزید برآں ریڑھی کو تیز رفتار پر لے جاکر آہستہ کرنا بھی تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس کے صرف اگلے حصے میں بریک موجود ہیں۔

ڈائلن کا کہنا تھا کہ یہ چند دوڑوں کے بعد آپ کے اندر درد پیدا کردے گی کیونکہ اس میں کوئی سسپنشن نہیں ہے۔ لہٰذا یہ دوڑتے ہوئے بہت زیادہ ہلے گی اور شدید قسم کے جھٹکے لے گی۔

شہری کا ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دنیا میں خود کو سب سے اوپر محسوس کررہا ہوں۔ واقعی یہ ایک شاہکار تخلیق کرنے کے مترادف ہے، یہ کہنا مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن انوکھا کام کرنے کا احساس ہوتا ہی ایسا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...