Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرلی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

عدالت نے ہدایت کی کہ جیل رولز کے مطابق جیل حکام چیئرمین پی ٹی آئی کے دوست، رشتہ دار اور وکلاء سے ملاقات کروائیں، ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے۔

ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور انگلش ترجمے کیساتھ قرآن مجید دینے اور مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...