Home Uncategorized صہیونی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 13 خواتین اور بچے شہید

صہیونی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 13 خواتین اور بچے شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کر دیے ہیں، غزہ کے علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران کم از کم 13 خواتین اور بچے شہید ہوگئے جبکہ رفع میں ایک رہائشی ٹاور بھی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک شیر خوار بچہ اور ایک نوجوان خاتون شہید ہوئی جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ کی اسرائیل کے اتحادیوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں تقریباََ 30 ہزار 960 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 72 ہزار 524 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیل نے یرغمال بھی بنایا ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...