Home Uncategorized صیہونی ریاست کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی جلد یا بدیر قیمت ادا کرنا ہوگی،ترک صدر

صیہونی ریاست کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی جلد یا بدیر قیمت ادا کرنا ہوگی،ترک صدر

Share
Share

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایک بار پھر ہٹلر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی ریاست کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی جلد یا بدیر قیمت ادا کرنا ہوگی۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل کے غزہ پر جاری بمباری کا سال مکمل ہونے پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال سے مسلسل جاری فلسطینیوں کی نسل کشی تاحال رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

اپنی تقریر میں ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو “غزہ کا قصائی” قرار دیتے ایک بار پھر ان کا موازنہ نازی جرمنی کے ایڈولف ہٹلر سے کیا۔

ترکیہ کے صدر نے خبردار کیا کہ جس طرح ہٹلر کو انسانیت کے اتحاد نے روکا تھا بالکل اسی طرح اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اس کے نیٹ ورک کو روکا جائے گا۔

ترک صدر طیب اردوان نے عالمی برادری کی بے حسی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دنیا جس میں غزہ کی نسل کشی کا کوئی حساب کتاب نہ کیا جائے وہاں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

صدر طیب اردوان نے غزہ اور اب لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر عالمی قوتوں اور تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی دیرینہ پالیسی کو اب ختم ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس آج ہی تاریخ میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے جس میں اب تک 42 ہزار فلسطینی شہید اور 98 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...