Home Uncategorized پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں، جرمن سفیر الفریڈ گرناس

پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں، جرمن سفیر الفریڈ گرناس

Share
Share

کراچی:جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں۔

کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی جانب سے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جرمن سفیر الفریڈ گرناس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1951ء میں جرمنی اور پاکستان کے تعلقات قائم ہوئے، جنگ کے بعد پاکستان جرمنی میں سفارتخانہ قائم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پاکستان کے ساتھ مل کر مکمل کیے جا رہے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جہاں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں۔

جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بہترین اور دلچسپ ملک ہے لیکن سرمایہ کاری کے لیے اس وقت ماحول سازگار نہیں ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں معیشت کا پہیہ کم رفتار سے چل رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...