Home سیاست چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے یکساں حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ

چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے یکساں حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، پارلیمانی اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین مزید مستحکم ہوں گے، دنیا کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے یکساں پالیسی اور حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

ماسکو میں روسی فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اقوام عالم کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں موسمی تغیرات، اقتصادی صورتحال، دہشت گردی و دیگر شامل ہیں، درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ہم سب کو یکساں پالیسی اور حکمت عملی اختیار کرنا ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جو دنیا کے معاشی کساد بازاری، وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی، اسلامو فوبیا، انتہا پسندی اور بین الاقوامی دہشت گردی جیسے مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں، دنیا کی پارلیمانوں کے درمیان تعمیری مکالمے سے اقوام کے درمیان مفاہمت اور ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے، عالمی چیلنجز کے پیش نظر پاکستان کی پارلیمنٹ فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی اورروس کے نائب وزیر اعظم الیگزنڈر نوویک کے مابین ماسکو میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے اور تعلقات کو مزید فعال بنانے کیلئے ادارہ جاتی تعاون سمیت تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، ثقافت اور وفود کے تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...