Home کھیل ورلڈ کپ، احمدآباد میچز میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا

ورلڈ کپ، احمدآباد میچز میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آ ئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے میچز پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، گراؤنڈ کے اردگرد 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے سوا کوئی چیز اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

احمد آباد اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے افتتاحی اور پاک بھارت میچ سمیت میگا ایونٹ کے کل 5 میچز شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی احمد آباد اسٹیڈیم پر ہی کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...