Home highlight مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Share
Share

مدینہ منورہ : مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم ہوگئی ہے تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق...

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے...

سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم سے متعلق وضاحتی آفس میمورنڈم جاری

اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم...

صائم ایوب علاج کے لئے اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ

کیپ ٹاوٴن :قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود...