Home نیوز پاکستان برطانیہ جانے کے خواہشمندحضرات کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

برطانیہ جانے کے خواہشمندحضرات کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Share
Share

برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کے دروازے کھول دئیے ۔ امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لیے برطانیہ میں کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کو ان دنوں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کوسہل کردیاہے ۔

سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لیے برطانیہ میں کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امیگریشن کیٹیگری میں پہلی مرتبہ پولیس افسران، صحافیوں، ججوں، خفیہ افسران، بیرسٹروں، وکلا اور فلائٹ پائیلٹس بھی شامل ہیں ،افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری میں موسیقار، ڈانسر، ڈاکٹرز، اداکار اور سائنس دانوں سمیت 31 کیٹیگریز بھی مختص کی گئی ہیں۔

ڈرائیورز، انسٹرکٹرز، ریلوے اسٹیشن اسسٹنٹس، ائیرہوسٹس، کیبن کریو، وٍٹرنری ڈاکٹرز، درزی بھی برطانیہ منتقل ہوسکیں گے جبکہ مستری مزدور، ائیرکرافت انجینئرز، اے سی فریج انجینئرز،ویلڈرز، چیریٹی افسران اور اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے بھی مواقع ہیں۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ،تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مندوں کے لیے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

سرکاری مراسلے کے مطابق منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لیے ویزا فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...