Home sticky post 2 بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، خواجہ آصف

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، خواجہ آصف

Share
Share

لاہور: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بے عزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے، عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے، بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے ،پاکستان نے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے ،افغانستان جو کچھ کہتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے ،افغانستان کے ساتھ ہمارے3 بار مذاکرات ہوئے، وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے ،پاکستان افغانستان کو دہشت گردی کا جواب ضرور دے گا، افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت ہیں۔
یاد رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...