Home کھیل ہمارے فاسٹ باؤلرز سے متعلق بات کم ہونی چاہیے،مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے،امام الحق

ہمارے فاسٹ باؤلرز سے متعلق بات کم ہونی چاہیے،مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے،امام الحق

Share
Share

کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز ایسے ہیں جن کے خلاف تمام ٹیمیں پلان بنا کر آتی ہیں۔ہمارے باؤلرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے،مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، باقی میچز سے پاک بھارت میچ کا تھوڑا فرق ہوتا ہے، سب کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں، اس میچ میں سٹار بننے کا موقع ہوتا ہے، آپ اچھا کریں یا جتوا دیا تو یہ سب کو یاد رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اچھا ہے کہ ہم بھارت سے ایک دو میچز یہاں کھیل لیں، ہمیں بھارت کی بولنگ کا اندازہ ہو جائے گا اور کمزوریوں اور ان کے مضبوط پوائنٹس کا پتہ چل جائے گا۔

امام الحق نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ سے متعلق کہا کہ کینڈی میں ہم نے ایک اچھے ٹوٹل میں انڈیا کو محدود کر لیا تھا، کھلاڑی ہمارے فارم میں تھے، ہم ٹوٹل حاصل کرنے کی امید کر رہے تھے۔

کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم سے میری کیمسٹری ملتی ہے، ان کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ رہی ہیں، بیٹنگ کے دوران ہم دونوں آپس میں گفتگو کرتے ہیں ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلر کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے، میں باؤلرز کو کہتا رہتا ہوں کہ اگلے دو ماہ ایسے ہی کرتے رہو ہم سب کی زندگی تبدیل ہو سکتی ہے، ہمارے فاسٹ باؤلرز ایسے ہیں جن کے خلاف تمام ٹیمیں پلان بنا کر آتی ہیں۔

امام الحق نے مزید کہا کہ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ انہیں ہمیں نیٹ پر کھیلنا پڑتا ہے میچ میں نہیں، ہمیں اپنے فاسٹ باؤلرز کی وجہ سے حوصلہ ملتا ہے اور ہم پازیٹو رہتے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...