Home sticky post 3 پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، امریکی صدر ٹرمپ کا مودی کو دوٹوک پیغام

پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، امریکی صدر ٹرمپ کا مودی کو دوٹوک پیغام

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے، مگر انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کرکے کہا کہ اگر جنگ کی تو امریکا تجارتی تعلقات ختم کردے گا، جس کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں دونوں ممالک نے پیغام دیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی کئی بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...