Home Uncategorized کسی سے ڈرتے نہیں لیکن جنگ بھی نہیں چاہتے،ایران

کسی سے ڈرتے نہیں لیکن جنگ بھی نہیں چاہتے،ایران

Share
Share

روم: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فزکس کا قانون ہے، ہر عمل کا ردعمل ہوگا، اس لیے ان کا ملک اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کا اتنی ہی طاقت سے جواب دے گا۔

اطالوی چینل کو انٹرویو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی ممالک سے یورپی ممالک سے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ سے خوف زدہ نہیں مگر ہم جنگ نہیں چاہتے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جنگ روکنے کے لیے یورپ زیادہ فعال کر دار ادا کرسکتا ہے تاہم وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس زیادہ اختیارات نہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یورپی ممالک کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے اختیارات کا نہ ہونے کا بہانہ درست ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کی تیل اور بجلی کی تنصیبات سمیت جوہری تنصیبات پر حملے کے عندیے پر ایران نے سفارتی سطح پر روابط بڑھا دیے ہیں۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...