Home sticky post 2 تیسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف،شاہینوں کی بیٹنگ جاری

تیسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف،شاہینوں کی بیٹنگ جاری

Share
Share

ماوٴنٹ مونگانوئی: میزبان نیوزی لینڈ نے3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماوٴنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے، میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آوٴٹ فیلڈ گیلا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ٹاس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث روٴف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنائے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، نائیک کیلے 3 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے، رائس ماریو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 43 اور ہنری نکولس 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم سائفرٹ نے 26 رنز بنائے، محمد عباس 11 اور مچل ہے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
خیال رہے کہ تین ون ڈیمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Share
Related Articles

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام...

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستانی قونصلر جواد اجمل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا...

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...