Home کھیل تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

ڈبلن: تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں 22 سے 30 مئی تک میچز شیڈول ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔

پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔

آئرلینڈکی ٹیم میں مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر ، بین وائٹ، کرگ ینگ شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...