Home Uncategorized رواں برس عازمین حج پر کون سا سامان ہمراہ لانے پر پابندی ہوگی

رواں برس عازمین حج پر کون سا سامان ہمراہ لانے پر پابندی ہوگی

Share
Share

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طوری پر نافذ العمل ہوگا جس کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کیا۔ یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے ضیوف الرحمان کا فضائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔

قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ سعودی عرب آمد پر اپنے نقدی اور پْرتعیش اشیا سے متعلق مکمل تفصیلات سے ایئرپورٹ کے عملے کو آگاہ کریں۔ بیرون ملک کی کرنسی اور قیمتی اشیا اتنی ہی لائیں جتنی مقدار میں اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے فرزندان توحید حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور اس بار ریکارڈ حاضری کے باعث حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...