Home sticky post 4 مدینہ منورہ میں افطاری کرانے والوں کو پرمٹ لینا ہوگا

مدینہ منورہ میں افطاری کرانے والوں کو پرمٹ لینا ہوگا

Share
Share

مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔

اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔

اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔

اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں افطاری کروانے کی خواہش مندوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی ایک پورٹل کا آغاز کیا تھا۔

جس کے ذریعے افراد کو ایک اور اداروں کو افطار کرانے کی 10 سروس سائٹ منتخب کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ افطاری کی فراہمی میں دائمی بیماریوں اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے کم کیلوریز والے کھانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...