Home sticky post 5 جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکے وہ مذاکرات کو خاک کامیاب کروائیں گے، شیخ رشید

جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکے وہ مذاکرات کو خاک کامیاب کروائیں گے، شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکے وہ مذاکرات کو خاک کامیاب کروائیں گے۔ یہ جوڈیشل کمیشن بنائیں گے یا نہیں فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ تو ویسے ہی جمعہ جج کے ساتھ ہیں۔ نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، میں پہلے کہتا تھا کہ قبر ایک اور مردے دو لیکن اب قبر ایک اور مردے تین ہوگئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں انکے حالات بڑے خراب ہیں، ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن ہم کیسوں میں ہیں اور دو دو سال ہو گئے ہیں،16، 16 کیسز ہیں اور کسی طرف نہیں لگ رہے، میں آج اڈیالہ نہیں جا رہا میں نے تو یہیں پر حاضری لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سوچتے ہیں کہ شاید نئے سال میں کوئی بہت بڑی تبدیلی آ جائے گی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، پیپلز پارٹی کی کوئی بات ہی نہیں ہے ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا، آپ مجھے ایک سوال کا جواب دیں یہ لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکتے، آپ 50 روپے دیں ملاقات ہو جاتی ہے، 500 روپیہ دیں تو اندر کرسی پہ بیٹھا کر ملاقات ہو جاتی ہے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ جو لوگ جیل میں تین تین ملاقاتوں کی ڈیٹیں بدل رہے ہیں کیا وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے، کیا وہ کوئی جوڈیشل کمیشن بنائیں گے وہ قیدیوں کو رہا کریں گے؟میں ہر دفعہ اپیل کرتا ہوں کہ خدا کے لیے غریبوں کو چھوڑ دو بہت بے گناہ لوگ ہیں، عوام میں کھانے کی سکت نہیں رہی تو مرغی کیا کھائیں گے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس شعلوں کی لپیٹ میں،نامورشخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر جل کرخاکستر

لاس اینجلس: امریکی شہرلاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو...

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کاالوداعی پیغام

اسلام آباد: پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے...

کیٹ مڈلٹن 43 برس کی ہو گئیں

لندن:شہزادہ ولیم کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کی 43 ویں سالگرہ پر...

برطانیہ میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل،لوگگھروں میں محصور

لندن:برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل...