Home sticky post سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو

سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو

Share
Share

سکھر:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا ہے، جو تباہی پاکستان کے زرعی شعبے کو پہنچی ہے اس کی تلافی کرنی ہوگی، ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے، کسان کی مدد کی جائے کیوں کہ نقصان کے سب وہ مزید مشکل میں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وفاق سے درخواست ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے ہم تمام صوبوں کے لیے یہ درخواست کررہے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کرچکا ہوں کہ اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے، حکومت پنجاب میں سیلاب کا سامنا کرنے کی طاقت موجود ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے، سیاسی اتفاق نہ پانے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...