Home sticky post 2 ہزاروں افراد کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے مل گئے

ہزاروں افراد کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے مل گئے

Share
Share

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات نے 16456 افراد کو مملکت میں رہائش کے لیے گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیے گئے ہیں جو 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں قیام کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔

گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں 10710 ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔

یونیورسٹی کے گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزہ دیا گیا ہے جن کی تعداد 5246 ہے، جبکہ 337 تعلیمی ماہرین بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیز کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدان بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گولڈن ویزے کا مقصد مملکت میں بین الاقوامی ذہین اور قابل افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ یہ افراد مملکت کے تعلیمی شعبے کے علاوہ دیگر شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...

بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند

لندن:برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے...

بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر...

ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے...