Home تازہ ترین پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

Share
Share

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارشوں، ہواؤں اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کردی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کےڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی، راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے، جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کےڈائریکٹر جنرل نےگجرات ،گجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، خوشاب،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کےامکانات ہیں ،لاہور ،قصور ،فیصل آباداور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ روز آندھی و طوفان کے باعث 9 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے لیہ اور کوٹ ادو میں 2 اموات ہوئیں جبکہ ایک گائے بھی ہلاک ہوئی۔ طوفان کے باعث 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...