Home sticky post 4 سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی،، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات

سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی،، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات

Share
Share

کراچی: سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات کے گئے، 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے۔
خاتون اول آصفہ بھٹو نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار و دیگر رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، شہدا کے مزاروں پر حاضری دی، جیالوں نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
میئر سکھر کی قیادت میں پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف زرداری گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی آمد بھی جاری رہی، فاتحہ خوانی کی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد کا راستہ اپنائیں، انتقامی سیاست کی بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھیں، بے نظیر فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریات کی قیمت جان کی صورت میں ادا کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی، بے نظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک ثابت قدم رہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بلا خوف و خطر کھڑی رہیں یہاں تک کہ جام شہادت نوش کیا، ہم ہر روز ان کے فکر و ویڑن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں اور ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار اور پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...