اسلام آباد:ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام تحت گرفتار صندل خٹک کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کوسینئر سول جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا اس مقدمے میں دوسری خاتون عائشہ ناز کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے عدالت صندل خٹک کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔
صندل خٹک کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالف کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ موبائل فون تفتیشی افسر کو دے چکے ہیں جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
خیال رہے کہ صندل خٹک کو حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔