Home Uncategorized ٹک ٹاک میں سنیپ چیٹ سے ملتے جلتے نئے فیچر کی آزمائش

ٹک ٹاک میں سنیپ چیٹ سے ملتے جلتے نئے فیچر کی آزمائش

Share
Share

بیجنگ:ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر سٹریکس کی آزمائش کی جا رہی ہے جو سنیپ چیٹ کے ایک فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئ ہے۔

کمپنی کے مطابق محدود صارفین میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے مگر زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں، اس فیچر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین ٹک ٹاک میں زیادہ وقت گزاریں اور انگیج منٹ بڑھے،اس فیچر کے اصول کافی سادہ ہیں،آپ کو کسی ٹک ٹاک صارف کو 3 سے زائد دنوں تک مسلسل ڈائریکٹ میسجز بھیجنا ہوں گے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ ایسا کرلیں گے تو آپ کو ایک سٹریک بیج ملے گا جو چیٹ میں ڈسپلے ہوگا جس کے ساتھ سٹریک ڈیز کی تعداد ہوگی،اگر کسی چیٹ میں 24 گھنٹے کے اندر کوئی میسج نہیں بھیجا گیا تو سٹریک کا اختتام ہو جائے گا، البتہ اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سنیپ چیٹ میں بھی یہ فیچر یہی کام کرتا ہے اور اس سے لوگ یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ کسی فرد کے کتنے قریب ہیں اور ان کے درمیان کتنا رابطہ رہتا ہے، ٹک ٹاک کی جانب سے بھی اسی طرح کے جذبات صارفین میں جگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...