Home Uncategorized ‎ٹک ٹاک کا انسٹاگرام کے مقابلے میں ایپ لانے کا فیصلہ

‎ٹک ٹاک کا انسٹاگرام کے مقابلے میں ایپ لانے کا فیصلہ

Share
Share

بیجنگ:ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے مقابلے میں ایپ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی تصاویر اور تحریر کیلئے ایک باقاعدہ ایپ پر کام کر رہی ہے۔

کچھ صارفین کو ایسے نوٹیفکیشن موصول ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ان کی تصویر پر مبنی پوسٹ نئی ’ٹک ٹاک نوٹس‘ پر شیئر کی جائے گی، تا وقتکہ وہ اس کو بند کر دیں۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کے ایک دوسرے کے فیچر نقل کرنے کی یہ تازہ ترین مثال ہے، اس سے قبل 2020 میں انسٹاگرام ٹک ٹاک ویڈیو فیچر کی نقل ریلز کے نام سے شیئر کر چکا ہے۔

ایک تجزیاتی کمپنی کے ریسرچ ڈائریکٹر مائک پرولکس کا کہنا تھا کہ نقل کرنے کا عمل پورے سوشل میڈیا میں چلتا ہے، لیکن ہمیشہ اس کے کامیاب ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ فی الحال کمپنی نے نوٹس ایپ کا نہ تو ڈیزائن کا تعین کیا ہے نہ ہی اجراء کی تاریخ کا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...