Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

Share
Share

سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

فورسز نے 280 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...