Home نیوز پاکستان پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

Share
Share

کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے؟ کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟۔

درخواست گزار نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کر رہے ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟۔

خاتون درخواست گزار نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ میں نے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں، سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...