Home sticky post 5 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر، مساجد اور مدارس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات کو سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔انتظامیہ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دفاتر اور مساجد کو بند کیا۔سیل کیے گئے مقامات میں ٹی ایل پی کا مرکزی دفتر مری روڈ اٹھال چوک رولر ایریا شامل ہے۔

مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بند کیا گیا۔جامع مسجد و مدرسہ انوارِ مدینہ نئی آباد بھارہ کہو کو سیل کر دیا گیا۔مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو کو بند کیا گیا۔ٹی ایل پی کا یوسی لیول دفتر شاہ پور، سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو سیل کر دیا گیا۔مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو کو بند کیا گیا۔

جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔یوسی 14 دفتر ٹی ایل پی، مسجد و مدرسہ سیری چوک پھلگراں میں بھی کارروائی کی گئی۔نتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...