Home سیاست آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی نہیں ملی،اسحاق ڈار

آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی نہیں ملی،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمیں پھر نتائج کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حقائق ریکارڈ پر لاتا ہوں، آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، ہم بھی چاہتے ہیں نوے دن میں الیکشن ہوں، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو 2 اگست کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، مردم شماری حتمی ہو جائے تو الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی کرنی ہے، ایسے میں 90 روز میں الیکشن غیر آئینی ہے، ہم بھی چاہتے تھے 90 روز میں الیکشن ہوں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے بجٹ میں الیکشن کیلئے مختض رقم 5 ارب روپے تھی، الیکشن کمیشن کو 54 ارب روپے درکار تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 46 ارب روپے دینے کا طے کیا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے اضافی 16 ارب روپے درکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے قرارداد پاس کر دی، میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھی، میں نے بجٹ میں یقینی بنایا کہ الیکشن کمیشن کا بجٹ بناؤں، ایک طرف عدلیہ ایک طرف پارلیمنٹ اور ایک طرف کابینہ تھی، حکومت خاتمے سے قبل بجٹ الیکشن کمیشن کو ریلیز کرنے کے سارے اقدامات کر کے گئے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی تھی، ہمیں 2002، 2008، 2018 میں کونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی، ہم صرف 2013 میں جیتے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، ہم فری اینڈ فیئر الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمیں پھر نتائج کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...