Home سیاست محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، انسداد سموگ کیلئے اشتراک پر گفتگو

محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، انسداد سموگ کیلئے اشتراک پر گفتگو

Share
Share

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی جس میں انسداد سموگ کیلئے اشتراک کار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں اشتراک کار حوالے سے مشاورت ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت، سیاحت، تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر سٹیٹس قرار دینے کے معاہدے کے تحت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے دوست ملکوں کی تکنیکی معاونت چاہتے ہیں، ہمسایہ ملک میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلانے کے سبب لاہور اور دیگر شہروں میں سموگ میں بہت اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دے کر سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تمام سکولوں میں طلبا و طالبات کی صحت کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، جو کچھ انسانی بس میں ہے سموگ میں کمی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...