Home سیاست کہیں ایسا نہ ہو کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانے میں 10 سال اور گزر جائیں،جاوید لطیف

کہیں ایسا نہ ہو کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانے میں 10 سال اور گزر جائیں،جاوید لطیف

Share
Share

لاہور:رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کہا جارہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کا 10سال بعد پوچھا جارہا ہے، اچھی بات ہے عدل جیسے ادارے میں تبدیلی آنے سے کسی نے پوچھا تو سہی۔

انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانے میں 10 سال اور گزر جائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے نام لیے بغیر تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اربوں کھربوں روپے لوگوں کی ذہن سازی کرنے پر خرچ ہوئے، تمام چیزیں سامنے آنے کے باوجود بھی کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے؟ ہمارے خلاف ذہن بنایا گیا کہ یہ چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں، حکومتی اور ریاستی وسائل سے آپ نے ذرائع ابلاغ استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملزم جیل میں ہے اور وہ فائیو سٹار ہوٹل کی طرز پر لائف گزار رہا ہے، ایک ملزم کو 8 کمرے، اٹیچ باتھ، لگژری فرنیچر، کروڑوں روپے کی ایکسر سائز مشینیں پہنچائی جارہی ہیں، اس جیل کے تمام قیدیوں کو اس ہی طرح کی خوراک دی جائے، ہماری بار امریکا میں بیٹھ کر کہتے تھے ان سے جیل میں پنکھا بھی چھین لوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ تمام پہلوانوں کو اکٹھا کر کے نواز شریف کے مقابلے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے، لوگ کہتے ہیں سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، ہم بھی کہتے ہیں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، آج مزدور بھی جانتا ہے کون کون کس کس واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...