Home sticky post وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔

Share
Related Articles

پاکستان نے ایٹمی پروگرام سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایٹمی پروگرام سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا...

190 ملین پاوٴنڈ کیس ،سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی...