Home تازہ ترین توشہ خانہ ٹو کیس، عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ ٹو کیس، عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

راولپنڈی:توشہ خانہ ٹو کیس میں عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کے روبرو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں پبلک پراسیکیوٹر سید ذولفقار عباس نقوی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل 10 سماعتوں میں غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کے ضامن اگلی سماعت پر عدالت حاضر ہوں۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے بعد مسلسل غیر حاضری پر کیوں نہ مچلکے ضبط کرلیے جائیں۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں...

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات طے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی...