Home سیاست توشہ خانہ کیس، میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع

توشہ خانہ کیس، میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع کردی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ویسے یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے، لیکن پتا نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع کردی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ویسے یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے، لیکن پتا نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے۔ وکیل نے کہا اصل ایشو یہ ہے کہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس فل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائی کورٹ میں آپ کا کیس کب لگا ہوا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمارا کیس لاہور میں 19 مئی کو شاید مقرر ہے۔ مسلسل کیسز لگے ہوئے ہیں، میں نے چھٹی پر بھی جانا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن کی طرف سے آج التوا کی درخواست آئی ہے۔توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے فیصلے کو عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر رکھا ہے۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسی ہی دائر درخواست واپس لینے کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل خالد اسحاق کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیڑھیوں سے گر کر زخمی،اسپتال منتقل

لاہور:پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں...

مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،وقاص اکرم

پشاور:سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ...