Home سیاست حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

Share
Share

اسلام آباد: حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹارنی جنرل کے ذریعے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں۔ تحریک انصاف نے ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا۔ الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

حکومتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں، اس سلسلے میں تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...