Home Uncategorized اسپین کے تاریخی اسٹور پر سیاحوں کارش،انتظامیہ نے ٹکٹ لگادیا

اسپین کے تاریخی اسٹور پر سیاحوں کارش،انتظامیہ نے ٹکٹ لگادیا

Share
Share

بارسلونا: اسپین کے ایک پُرفضا مقام پر واقع تاریخی اسٹور پر خریدار کم اور دیکھنے کے شوقین زیادہ ہیں، ان کی یلغار دیکھ کر اسٹور انتظامیہ نے اندر آنے کا ٹکٹ لگادیا ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع، ’کیوویریئس میوریا‘ نامی اسٹور 1898ء میں قائم کیا گیا تھا جو اندر سے بھی تاریخی طرز تعمیر رکھتا ہے۔ یہ اسٹور ایک پُرفضا مقام پر واقع ہے جہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

اندر سے یہ قدیم تعمیر کا نمونہ ہے جہاں سیاح کھڑے ہوکر عمارت کو تکتے رہتے ہیں لیکن انہیں روایتی پنیر، مشروبات اور مسالے وغیرہ خریدنے میں کم ہی دلچسپی ہوتی ہے۔

پھر سیاحوں کی غیر معمولی آمد سے حقیقی خریداروں کو بھی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ وہ ہر جگہ تصاویر اور سیلفی بناتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹور کی انتظامیہ نے ہر آنے والے کے لیے 5 یورو فیس عائد کردی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس طرح غیر ضروری افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور وہ اندر نہیں آسکیں گے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...