Home نیوز پاکستان کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

Share
Share

کراچی: کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوکر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجازت نامہ رکھنے والی گاڑیوں کو ایم اے جناح پر داخلے کی اجازت ہو گی۔

ٹریفک پولیس پولیس کے مطابق جلوس کے دوران پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا، ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن جاسکے گی جبکہ لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک بھیجا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...