Home نیوز پاکستان شاہدرہ کے قریب ریلوے بریج کا پلر گرنے سے ٹرین سروس معطل

شاہدرہ کے قریب ریلوے بریج کا پلر گرنے سے ٹرین سروس معطل

Share
Share

لاہور: ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق شاہدرہ کے قریب ریلوے پل کا ایک پلر گر گیا، جس کے باعث ٹرین آپریشن کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے عملہ پلر گرنے کے وقت معائنہ پر موجود تھا، عملے کی بروقت اطلاع پر ٹرین آپریشن معطل کرتے ہوئے پل کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ای او ریلوے اور ڈی ایس لاہور عملہ سمیت موقع پر موجود ہیں، پل پر ٹریفک 72 گھنٹے میں بحال ہو جائے گی، اس دوران ٹرینوں کو مین لائن اور وزیر آباد کی طرف سے ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین سروس معطل ہونے کے باعث لاہور سے کندیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس جبکہ فیصل آباد سے لاہور کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کو ساہیوال کے راستے روانہ کیا گیا ہے، شالیمار اور میانوالی ایکسپریس کے راستے بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...