Home Uncategorized لبنان میں موجود پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

لبنان میں موجود پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے جاری ٹریول ایڈوائزری میں وہاں موجود پاکستانیوں کو انتہائی کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اس میں کہا گیا کہ لبنان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اس وقت موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کمرشل پروازوں کے ذریعے بیرون ملک کا سفر کریں جو اس وقت وہاں دستیاب ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں تجویز دی جاتی ہے کہ انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ لبنان میں موجود پاکستان سے اپیل کی گئی ہے وہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے بدستور رابطے میں رہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...